736
میں کون ہوں؟۔۔۔۔ شمس جیلانی
میں کچھ نہیں ہوں اللہ نے بنایا مجھے اشاعت ِ دین کے لیئے
صناع اعلیٰ نے ویسے ہی پرزے مہیا کر دیئے مشین کے لیئے
شمس میں یہ جو کچھ بھی دن و رات کر رہا اسی کا توکام ہے
مرنا میرا جینا ہے برائے اسوہ حسنہ ﷺ شرع دین ِمتین کے لیئے
737
لائق حمد اللہ سبحانہ تعالیٰ ہے۔۔۔۔شمس جیلانی
میں حمد کرتے ہوئے کبھی نہیں تھکتا
جس میں ہوتا نہیں وقفہ یا کہ سکتا
وہ لوگ کہتے رہیں کہ شمس ہے بکتا
جھوٹ پر جن کا رب نے الٹ دیا تختہ
738
گناہ پر سزا توبہ پر انعام۔۔۔۔ شمس جیلانی
جنت میں جائے گا وہی جو پیروئے حضور ﷺہے
اس کی جگہ جہنم ہےعاملِ فسق وفجور ہے
اب بھی جو کرلے تو بہ کردے گا رب بھی معاف
پھر اس کا مقام جنت اور زوجیت میں حور ہے
739
فلسفہ حیات۔۔۔۔ شمس جیلانی
دنیا اللہ والوں سے کبھی خالی نہیں رہتی
خالی اگر ہوجا ئے تو پھرجاری نہیں رہتی
اللہ تعالیٰ ہمیشہ سے ہے ہمیشہ ہی رہےگا
دائمی زیست ہماری ، تمہاری نہیں رہتی
740
انتطار حشر۔۔۔ شمس جیلانی
کیا بتا ؤں ان کو نظامِ رب کتنا پیارا ہے
غریبوں کا وہ ہے حامی واحد سہارا ہے
امید پر بیٹھے ہیں اس دن فیصلہ ہوگا
کسی نے مال ماراہےیا کہ تھپڑمارا ہے !
741
غیبت کبھی سنا نہ کرے۔۔۔۔ شمس جیلانی
مومن کو زیبا نہیں غیبت کبھی سنا نہ کرے
وہ خود کرے ایسا، ایسا کبھی خدا نہ کرے
شمس اس کا وبال اکثر اسی پر لوٹ آتا ہے
برا نہ سو چے کسی کا اورکبھی برا نہ کرے
742
مداوا فقط لا الہ ہے۔۔۔۔ شمس جیلانی
یہاں جینا جوکہ مشکل ہوا گنا ہوں کی سزا ہے
حالات بدل جا ئیں اگر دنیا یہ مانے کہ خدا ہے
جب بھی سکوں قلب ملا ہے اسی سے توملا ہے
اب بھی انسان سدھر جائے مداوا فقط لاالہ ہے
743
گم کردہ منزل؟۔۔۔۔۔۔۔ شمس جیلانی
گم کردہ منزل ہوا وہاں ہر حاکم و محکوم نہیں ہے
کیوں جرمِ بغاوت کی سزا انہیں معلوم نہیں ہے
کام چھوڑا نہیں ایسا کوئی جوکہ مذموم نہیں ہے
اب بھی سدھرجا ئے یہ اُمت امیدِ موہوم نہیں ہے
744
وہ مومن نہیں؟۔۔۔۔۔ شمس جیلانی
شمس وہ انسان نہیں جو اللہ کاممنون نہیں ہے
وہ مومن نہیں عامل ِ طریقہ مسنون ﷺنہیں ہے
سید ھی سی ہے یہ بات میں نے عرض ہے کردی
جو سمجھے نہ کوئی ایسا گہرامضمون نہیں ہے
745
گناہوں کی انتہا ہوگی تو؟ ۔۔۔شمس جیلانی
ایک دن آئےگا ایسا دنیا کیا سے کیا ہوجا ئےگی
گناہ اتنے بڑھے کہ جب ان کی انتہا ہوجا ئے گی
اللہ جیسی مہرباں ہستی بھی خفا ہوجائےگی
پچھلی قوموں کی طرح دنیا تباہ ہوجا ئے گی
746
ایک اچھی خبر۔۔۔۔ شمس جیلانی
حال میں ایک صاحب جو عمرہ کرکے آئے ہیں
زیادہ تر پاکستانی عمرہ وہاں کرتے پا ئے ہیں
کیا ہی اچھا ہو کہ عمرہ کریں وہ ممبرور ہو!
رہتے ہیں کورے مگر حاجی فقط کہلائیں ہیں
نوٹ۔مبرور ہونےکی پہچان ہے کہ پھر گناہ نہ کریں۔
747
با محمدﷺ ہوشیار۔۔۔شمس جیلانی
رکھنا چاہے کوئی اللہ کے بندوں میں شمار
اتباع ِ رسولﷺ اللہ پر ہے اس کا انحصار
اس سلسلہ میں کہہ گیا ہے شاعر کوئی
“با خدا دیونہ باشد با محمد ﷺہوشیار“
748
جیسا کرےگا ویسا بھریگا۔۔۔ شمس جیلانی
جو کرے اللہ پر تکیہ تو اچھا کام ہوتا ہے
کرے جو غیر پر تکیہ برا پھر انجام ہوتاہے
ہے آتا وہ نظر پیچھے لوہے کی سلاخوں کے
برے کاموں پر ہمیشہ ہی یہ انعام ہوتا ہے
749
وہ تخت دے یا کرے تختہ۔ شمس جیلانی
جو آیا ہے قر آن میں سچ ہےوہ ذوالجلال سچا ہے
جس بشر کا بھی کام اچھا ہے اس کا مآل اچھا ہے
یہ اس کے ہاتھ میں ہےتخت دے یا وہ کرے تختہ
یہ ایسا راز ہے جو جانتا چھو ٹے سے چھوٹا بچہ ہے
750
اپنی رحمت سے کرنا نہیںمجھ کوجدا۔۔۔ شمس جیلانی
تونے بچپن سے سکھایا ہے مجھےکلمہ لا الہ
رب مجھے کرنا نہیں اپنی رحمت سے جدا
تجھ کو ہے اپنے پیارے نبی ﷺنبی کا واسطہ
میرے مالک و خالق اے خدا اے خدا اے خدا
751
غنی بنادیا مجھکو۔۔۔۔۔۔ شمس جیلانی
تمہیں کیا گناؤں کہ کیا نہیں دیا اس نے
کچھ نہیں تھامیں بہت کچھ بنادیااس نے
عنایت اس کی جس نے مجھےقناعت دی
شمس حق تو یہ ہے کہ غنی بنادیا اس نے
752
رعیت بڑی مسکین ہے۔۔۔۔ شمس جیلانی
قائد وہاں کے خیر مانیں وہاں رعیت بڑی مسکین ہے
لکھوایا پارلیما ن کی دیوار پر لا الہ قابلِ تحسین ہے
تاسیس سے ابھی تک منتطر ہیں کہ آئےگااسلامی نظام
جو اس چھت کے نیچے ہورہا ہے وہ دین کی توہین ہے
753
اکڑی گردن کا انجام۔۔۔۔ شمس جیلانی
شمس جو بھی آیا وہاں پر جم گیا
ہنستا ہواآیاگیا توبا چشمِ نم گیا
جوعزت لایاتھا وہیں پر چھوڑ دی
آیالیکراکڑی گردن، باگردنِ خم گیا
754
مخلصانہ مشورہ۔۔۔۔ شمس جیلانی
بہتر ہے کہ بات اللہ کی مانیں توبہ کریں اس کو منا ئیں
دوست نہیں دشمن ہیںوقت پر جو کہ کبھی کام نہ ۤآئیں
تکیہ کرواس اللہ پر جو ہے بگڑے ہو ئےکام بر وقت بناتا
تا کہ ڈسیں نہیں آئندہ شریف بن کر یہ دنیا بھر کی بلائیں
755
لاتی بہار ہے ۔۔۔ شمس جیلانی
امت رسولِ پاکﷺ کی بیحد ہے بےشمار ہے
جو بھی ہے جہاں بھی ہے وہ انکاﷺ جانثار ہے
جب نفرت کرے کسی نہیں کرتی وہ پیار ہے
تھوڑی ہو با عمل ہو تو لاتی ہمیشہ بہار ہے
756
شافعِ محشرﷺ۔۔۔۔، شمس جیلانی
لاریب پیارانبی ہمارا نبی الزمان ﷺ بے
وہﷺ جس پہ مہرباں ہو رب مہربان ہے
روز جزا نہ بننا چاہے گا جب کوئی شفیع
وہی شفیع بنیں گے یہ ان ﷺکی شان ہے
757
شکراداکرتے رہو؟ شمس جیلانی
بس شاکر بنے رہو گر رب مہربانہے
پہلے سے زیادہ دیگااس کی شان ہے
دونوں کو وہ ہی دیتا ہےراز اک پناہ
کافر کو ہے سزا مومن کا امتحان ہے
758
یہ سانحہ کیسے ہوا؟۔۔۔۔؛۔ شمس جیلانی
شمس یہ سانحہ کیونکر ہوا کیسے ہوا عقل بھی خود حیران ہے
انسان کو بھیجا تھاعقبیٰ بنا نے کےلیئے بن گیا پیروئےِشیطان ہے
کرنا اس کو چاہیئے تھی پوری مشقت جنت میں جانے کے لیئے
اس کےآرام کرنے کی بہتر جگہ جنت وہاں اور یہاں قبرستان ہے
759
قبولیت توبہ کی شرط۔۔۔ شمس جیلانی
کرکے توبہ معافی مانگواللہ بڑا رحمان ہے
معاف کردے گا گناہ سارے یہ فرمان ہے
وہ معاف کرتا ہی رہتااسمِ بھی غفران ہے
معافی مشروط ہے گراوسان ہیں جان ہے
760
میرے چند اصول۔۔۔۔ شمس جیلانی
بحث و مبا حثہ ہےمنع یوں نہیں پیش کرتا صفائی ہوں
جو کہ کچھ سمجھنا سیکھنا چا ہے میں اس کا بھائی ہوں
لکھتا ہوں جوکچھ میں لکھتا ہوں چھان بین کر کے اسے
ویسے میں کچھ نہیں ہوں دین کا ایک ادنیٰ سپاہی ہوں
761
نوزائیدہ پر پوتی سے پہیلی ملاقات پر۔۔۔۔ شمس جیلانی
ماں باپ نے نام دیا ا س کے اسے آئیلا نور ہے
چڑھتے ہوئے سورج میں ہوا اس کا ظہور ہے
آنکھوں کی چمک کہہ رہی بچی با شعور ہے
شاید بھٹک کر آگئی کوئی جنت کی حور ہے
762
۔۔۔۔لا اکراہ فی الد ین۔۔۔ شمس جیلانی
بات واضح ہے فرق ِکہیں زیروزبر نہیں ہے
اسلام کی خوبی ہے یہ اس میں جبر نہیں ہے
دل سے پڑھے کلمہ ہے ہم سے بھی افضل
یہ فرمان ِ الٰہی ہے کیا تمہیں خبر نہیں ہے
763
حالت ِ ماحول۔۔۔۔ شمس جیلانی
شمس ماحول وہاں کا اتنا گندہ ہے
اللہ کا جوبندہ ہے رہتا شر مندہ ہے
کہو اگر جھوٹ مت بولو کم مت تولو
کہتے ہیں لوگ یہ تو ہمارا دھندہ ہے
764
کس کو یارا ہے۔ شمس جیلانی
کوئی بندہ کہے مجھے تو پیارا ہے
ہو حقیقت مگر یہ استعارہ ہے
کہاں رب العالمین کہاں اک بندہ
ایس طرح کہنےکا کس کو یاراہے