منقبت ِعلی کرم اللہ وجہ۔۔۔ شمس جیلانی

منقبت ِعلی کرم اللہ وجہ۔۔۔ شمس جیلانی

علی (ع) علی ہیں علی کی مثال کچھ بھی نہیں

علی ہوں ساتھ تو فکر ِ مآل کچھ بھی نہیں

وہ باب ِ علم ہیں جن پر کمال ختم ہوا

علی کے سامنے اوج و کما ل کچھ بھی نہیں

علی توپہلے تھے تخلیق جب ہو ئی دنیا

علی کے واسطے یہ ماہ و سال کچھ بھی نہیں

علی کے نام میں غلبہ بھی ہے شجاعت بھی

علی کے سامنے جاہ وجلال کچھ بھی نہیں

عدو کو زعم تھا خیبر فتح نہیں ہو گا

علی نے کر دیا ثابت محال کچھ بھی نہیں

نبی کے خیر خواہ ایسے کہ جان حا ضر تھی

ملا جو حکم تو پھر قیل و قال کچھ بھی نہیں

انہیں خبر تھی کہ اک دن گنوا ئیں گے کنبہ

جو حکم ِ رب تھا یوں رنج و ملال کچھ بھی نہیں

کہا حضور (ص) نے عترت عزیز رکھنا تم

ہم امتی تھے کہ رکھا خیال کچھ بھی نہیں

کریں ہیں لوگ تقابل نبی (ص)کی عترت سے

نبی کے سامنے اوروں کی آل کچھ بھی نہیں

خدا تو چاہے ہے امت سے اتباِ ع رسول (ص)

ملے جو حکم تو پوچھو سوال کچھ بھی نہیں

یہ اتباع ہے انہیں کا جو شمس چمکے ہے

یہ بھی کلام ہے، حسن و جمال کچھ بھی نہیں

About shamsjilani

Poet, Writer, Editor, Additional Chief Editor AalamiaIkahbar London,
This entry was posted in shairi. Bookmark the permalink.