ایک شخص کے ہر عمل سے یہ ظاہر ہورہاکہ وہ بغاوت پر آمادہ ہے۔ وہ ملک کی عدالتوں سے شاکی ہے اہلِ اقتدار سے شاکی ہے پارلیمان سے شاکی ہے اوراب اس نے اپنے دور حکومت کے راز بھی ظاہرکرنا شروع کردیے ہیں ،ضبط کی بھی ایک انتہا ہوتی ہے؟ اگرکوئی شخص قومی رازظاہر کر رہا ہے کسی کی بھی ضد میں آکرتو کیا وہ اس حلف کی خلاف ورزی کامرتکب نہیں ہورہا ہے جو اس نے اپنا عہدہ سنبھالنے پہلے اٹھایا ہے؟ کیا اس فعل کی کوئی سزاسلامی جمہوریہ پاکستان کے قوانیں میں موجود نہیں ہے؟ میں قانون کا طالب کبھی نہیں رہا مگر اسلامی قوانین کا طالب علم ضرور ہوں؟ اگر میں دنیاوی خوف کی وجہ سے یہ کہوں کہ میں وہ بھی نہیں جانتا ؟تو میری یہ بات جھوٹ کہلائے گی۔ جبکہ مسلمان کی تعریف میرے سرکار(ص) نے یہ بتائی ہے کہ“ مسلمان میں سارے عیب ہوسکتے ہیں مگر جھوٹامسلمان نہیں ہوسکتا“ آج میں اس لیے اس تمہید اور تفصیل میں گیا ہوں؟ کہ وطنِ عزیز میں بائیس کروڑ کی آبادی میں ایسے لوگوں کی تعداد کم از کم میں ایک نہیں لاکھوں میں ہونا چاہیئے اور موجود بھی ہونگے جو دونوں قوانین کو جانتے ہوں کہ جس آدمی کو پاکستان کی صدارت ، وزارت عظمیٰ یا دوسرے بڑے عہدوں کے لیے عوام منتخب کرکے بھیجیں ان سب سے پاکستان اور اس کے دستور سے فاداری کا حلف لیا جاتا ہے۔ وہ پوری دنیا کے سامنے حلف لیتاہوا ٹی وی پر دکھایا بھی جاتا ہے۔اور اس حلف برداری کی تقریب کے بعد ہر ایک ذمہ دار ہوتا ہے کہ وہ ملک کے ہر اس راز کی حفاظت کرے جو بر بنا ئے عہدہ اس کے علم میں آئے؟ جبکہ پاکستان کے عہدیداروں پر اس سلسلہ میں اور بھی زیادہ ذمہ داری لازمی ہے کہ اس کا وزیر آعظم ایٹمی راز کا بھی امین ہوتا ہے۔ ایسے میں کوئی شخص ملک کے کسی راز کو کسی ادارے یا فردکی دشمنی میں آکر دنیاکے سامنے کھولتاپھرے تو وہ کس زمرے میں آتا ہے؟ کیا سب اس لیے زبان بند رکھیں گے کہ وہ ملک کی سب سے بڑی عدالت سے کسی بھی عہدے کے لیے نا اہل ہونے کے باوجود ابھی تک سب کچھ بنا ہوا ہے ؟
جبکہ ہمیں ہادی اسلام (ص)کا حکم ہے کہ“ ظالم حکمراں کے سامنے کلمہ حق کہنا سب سے بڑی نیکی ہے“ کیا لاکھوں علماء اور وکلا میں سے ایک بھی ایسا نہیں ہے کہ وہ کلمہ حق کہہ سکے؟ اور نہ ہی ا ہلِ ا قتدار اور حاملِ انصاف میں سے کوئی ایسا ہے۔ جو اس کے خلاف قدم اٹھائے ؟اور اس کی زبان کو لگام دے ؟ میں یہ سوچ کر ڈر رہاہوں کہ اس چشم پوشی کے جو نتائج نکلیں گے بہت ہی تباہ کن ہونگے؟ جس سے ملک کو ہی نہیں پورے عالم اسلام کو نقصان پہونچے گا اگر مزید راز ظاہر کرنے کا اس کوموقعہ دیاگیا؟ جبکہ اس بارے میں دشمن ملک کا سب سے بڑا جاسوس کہہ رہا ہے ۔کہ“ ہمارے لیے اس کااقتدار میں رہنا بہت ضروری ہے۔اس لیے کہ ہم نے اس کے اوپر سرمایہ کاری کی ہوئی ہے“ یہاں آپ یہ کہہ سکتے ہیں کہ وہ دشمن ملک کے جاسوسوں کا سربراہ ہے جھوٹ بول رہا ہوگا؟ اس کا جواب یہ ہے کہ انہیں اس کی تردید سے کس نے روکا ہے جہاں موصوف دن بھر پریس کانفرنس کرتے رہتے ہیں وہاں اس کی تردید بھی کرسکتے تھے، مگر وہ اپنے بیان پر اصرار کرتے ہوئے ٹی وی پر میڈیا کے سامنے سنے گئے۔ اس کے برعکس عجیب حال ہے کہ صاحبِ معاملہ تو کہہ رہے ہیں کہ میں بیان پر قائم ہوں؟ اورا ن کے حمایتی کہہ رہے ہیں کہ وہ غصے میں ہیں، ہم انہیں منانے کی کوشش کر رہے ہیں وہ مان جائیں گے ان کا بیان یہ نہیں تھا ! ان کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیاہے۔ میں یہ چند سطور سب پاکستانیوں کی فکر لیئے چھوڑتا ہوں؟ سوچ لیجئے کہ اگر اس ڈھیل کی وجہ سے ملک کونقصان پہونچا تو آپ سب روزِ قیامت اللہ سبحانہ تعالیٰ کو کیا جواب دیں گے؟ جہاں کسی کی ناجائز سفارش نہیں چلے گی دولت نہیں چلے گی ، چکر اورحیلے بہانے کچھ بھی نہیں چلیں گے۔ اللہ سبحانہ تعالیٰ اس وقت سے ہر ایک کو محفوظ رکھے (آمین)
-
حالیہ پوسٹیں
آرکائیوز
- جون 2023
- مئی 2023
- اپریل 2023
- مارچ 2023
- فروری 2023
- جنوری 2023
- نومبر 2022
- اگست 2022
- جولائی 2022
- مئی 2022
- اپریل 2022
- مارچ 2022
- فروری 2022
- نومبر 2021
- اکتوبر 2021
- ستمبر 2021
- جولائی 2021
- جون 2021
- مئی 2021
- اپریل 2021
- مارچ 2021
- فروری 2021
- جنوری 2021
- دسمبر 2020
- نومبر 2020
- اکتوبر 2020
- ستمبر 2020
- اگست 2020
- جولائی 2020
- جون 2020
- مئی 2020
- اپریل 2020
- مارچ 2020
- فروری 2020
- جنوری 2020
- دسمبر 2019
- نومبر 2019
- اکتوبر 2019
- ستمبر 2019
- اگست 2019
- جولائی 2019
- مئی 2019
- اپریل 2019
- مارچ 2019
- فروری 2019
- جنوری 2019
- دسمبر 2018
- ستمبر 2018
- جولائی 2018
- جون 2018
- مئی 2018
- فروری 2018
- جنوری 2018
- دسمبر 2017
- نومبر 2017
- اکتوبر 2017
- ستمبر 2017
- اگست 2017
- جولائی 2017
- جون 2017
- مئی 2017
- اپریل 2017
- مارچ 2017
- فروری 2017
- جنوری 2017
- نومبر 2016
- اکتوبر 2016
- ستمبر 2016
- اگست 2016
- جولائی 2016
- جون 2016
- مئی 2016
- اپریل 2016
- مارچ 2016
- فروری 2016
- جنوری 2016
- دسمبر 2015
- نومبر 2015
- اکتوبر 2015
- ستمبر 2015
- اگست 2015
- جولائی 2015
- جون 2015
- مئی 2015
- اپریل 2015
- مارچ 2015
- فروری 2015
- جنوری 2015
- دسمبر 2014
- نومبر 2014
- اکتوبر 2014
- ستمبر 2014
- اگست 2014
- جولائی 2014
- جون 2014
- مئی 2014
- اپریل 2014
- مارچ 2014
- فروری 2014
- جنوری 2014
- دسمبر 2013
- نومبر 2013
- اکتوبر 2013
- ستمبر 2013
- اگست 2013
- جولائی 2013
- جون 2013
- مئی 2013
- اپریل 2013
- مارچ 2013
- فروری 2013
- جنوری 2013
- دسمبر 2012
- ستمبر 2012
- اگست 2012
- جولائی 2012
- جون 2012
- مئی 2012
- اپریل 2012
زمرے