قرارداد پا کستان کےموید (سیکنڈر) چودہری خلیق الزماں مرحوم نے نہرورپورٹ پر کہا تھا کہ میرا سائیس نہرو سے زیادہ اچھی سیاست جانتا ہے؟ ہماری ان سے تو بہت اچھی یاد اللہ تھی، مگر ان کے سائیس سے کبھی شرفِ نیاز حاصل نہیں ہوا لہذا ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ وہ تعلّی تھی یا واقعی انکا سائیس اتنا ہی زیرک سیاست داں تھا ہوسکتا ہے کہ وہ ایساہی ہو کیونکہ مومن کی فراست مشہور ہے؟ جبکہ اس سے شرف ملاقات ہمیں اس لیئےحاصل نہیں ہوسکا کہ چودھری صاحب اور ہم دونو ہی پاکستان چلے آئے تھےاور وہ اپنی بگھی اور سائیس کچھ وہیں وہیں چھوڑ آئے تھے؟مگر یہ ہم ضرور کہہ سکتے ہیں کہ مودی جی سے عمران خان ضرور بہتر سیاست جانتے ہیں؟ جو کہ عملی طور پر ان چند مہینوں میں انہوں نے ثابت بھی کر دیا کہ کشمیر کا مسئلہ جو فائلوں میں ستر سال سے دبا ہوا تھا اس کو انہوں نے زندہ کردکھایااور مودی جی کو خبر بھی نہ ہوئی۔ اب ہم یہ بھی خوشبری دینا چاہیں گے کہ اگر وہ ا سی راہ پر چلتے رہے تو عمران خان کو دنیا جلد ہی امن کا پیامبر ماننے لگے گی۔ جبکہ دنیا مودی جی کو بطورِ“ بوچر“ جانتی تھی اور وزیر اعظم بننے سے پہلے بشمول دنیا کی واحد سپر پاور کے، سب ان کی اس صفت کومانتے بھی تھےاور ان کا داخلہ اکثر ممالک میں بند تھا۔ جو کہ بعد میں وزیرآعظم ہونے کے وجہ سے ان پر کھلا؟ کیونکہ جمہوریت میں پرجا کو اپنا من پسند راجا چننے کا حق ہوتاہے۔خدا ہی جانے کہ بھارتی عوام کوان کی کونسی ادا پسند آئی کہ ا نہوں نے انہیں وزیر آعظم چن لیا جن کی دونوں آستینوں سے خون ٹپکتا ہوا سب کو دکھائی دیرہا تھا۔ شاید اس امید پر کہ وہ اپنی پرانی عادت ،اپنے پرانے کارو بار کی طرح چھوڑ دیں گے؟ یہ نہیں سوچاکہ پراناکاروبار چھوڑنا اور بات ہے وہ ہر ایک ترقی کا زینہ چڑھنے پر چھوڑتا جاتا ہے اور لوگوں کو بتانا بھی پسند نہیں کرتا کہ وہ پہلے کیا کرتا تھا؟ مگر پرانی عادت کو چھوڑنا بہت مشکل ہوتا ہے۔ کیونکہ وہ اس کی فطرت ثانیہ بن چکی ہوتی ہے۔ لہذاوہ ویسے کہ ویسے رہے جبکہ لوگ سمجھ رہے تھے کہ وہ بھی واجپائی جی کی طرح اچھے لیڈر بن جا ئیں گے۔ مگر وہ نہیں سدھرے ؟ اور بڑے پیمانے پر ظلم وستم کرنا شروع کر دیا۔ مظلوم کی آہ اللہ سبحانہ تعالیٰ جلدی ہی سن لیتا ہے اس نے سن لی ۔اور پاکستان میں عمران خان کو جو شروع سے ہی اس سچائی کا پرچار کر رہے تھے۔ کہ ہر جنگ کے بعد بھی دونوں فریقوں کوایک دن میز پر بیٹھنا پڑتا ہے۔ لہذا یہ کام شروع میں ہی کیوں نہ کرلیا جائے؟ نتیجہ یہ ہوا کہ وہ دنیا بھر میں امن کے پیامبر بن کر ابھرے اور مودی جی ان کے خلاف ہر قدم اٹھانےکے بعدمزید گندے ہوتے چلے گئے؟ جبکہ بھارت میں بھی عمران خان نے اتنے تھوڑے سے وقت میں اچھے خاصے اپنے مداح پیدا کر لیے؟ جبکہ مودی جی صرف ایک ہی نسخہ جانتے تھے کہ مسلمانوں کے اور پاکستان کے خلاف نفرتیں پھیلاؤ؟ جھوٹ اتنا بولو کہ سچے بن جاؤ اور اس ترکیب سے الیکش جیت جاؤ ؟دوسری طرف عمران خان کی پہچان صرف ان کی سچائی تھی۔ ایک محاورہ ہے کہ فتح ہمیشہ سچ کی ہوتی ہے؟ ہم نے اپنے گذشتہ مضمون میں مودی جی کو سمجھایا تھا کہ اب آپ سرحد پر چھیڑ چھاڑ بند کردیں، مزید پٹ پٹ نہیں چلے گی؟ عمران خان کہہ رہے ہیں کہ میں فوری طور پر جواب دونگا تو وہ ضرور دینگے؟ مودی جی باز نہیں آ ئےاور اپنی تازہ حماقت سے انکا قد مزید بڑھادیا اوراپنا بری طرح گھٹالیا۔ کیونکہ عمران خان کو مومن کی فراست اور اللہ کی مدد حاصل ہے جب وہ کسی پر مہربان ہوجائے تو دل میں اس کی محبت ڈالدیتا ہے یہ ہی وجہ ہے کہ اپنے ہی عوام اور فوج نے نہیں بلکہ دنیا بھر کے لوگوں نے ان کا ساتھ دیا؟ انکی دوسری خوبی یہ تھی کہ انہیں صبر میں ید طولیٰ حاصل ہے۔ جبکہ قرآن کہہ رہا ہے کہ “ اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے “
یہ ان کی فراست تھی کہ پہلے دن بھارت کے جہازوں کوانہوں نے اپنی سرحد کے اندر آنے دیا اور جنگل میں چار بم گراکر واپس بھی جانے دیا ،اور اس طرح اپنے عوام کو کچھ مایوس بھی کیا؟ اس کےنتیجہ میں ہمیں بھی طعنے سننے پڑے کہ“ آپ نے پچھلے کالم میں غلط لکھدیا تھا“ جبکہ انہوں نےاس طرح مودی جی کو پریس کانفرنس کر نے اور ڈینگیں مارنے کا موقعہ دیا جس میں ان کے ترجمان نے دنیا کے سامنے یہ خوداقرار کر لیا کے کہ ہم پاکستان کی سرحد کے اندر گئے تھے اور ہم نے وہاں یہ تیر مارا اور وہ تیر مارا یہ بھی کہا کہ چونکہ ہم نے اپنا بدلہ لے لیا ہے اب مزید کچھ نہیں کریں گے؟جب کے دوسرے دن یہ سوچ کر کے کہ پاکستانی سو رہے ہونگے انکے جہازوں نے پھر سرحد پارکی مگر آج احکامات بدل چکے تھے ؟ حکم مارگرانے تھا لہذا چند جہاز مار گرائے اور ایک پائلیٹ زندہ بھی پکڑلیا؟ اب دنیا کس منہ سے پاکستان کو برا کہتی ؟ اب جو بھی امن اور انصاف پسند ہے وہ یہ ہی کہے گا کہ میز پر بیٹھ کر ا نسانوں کی طرح اپنے معاملات طے کرواور دنیا کے امن کو خطرے میں مت ڈالو؟ دنیا یہ ہی کہہ رہی تھی کہ عمران خان نےمزید حیران کر دیا کہ بھارتی پائلیٹ کو جو کہ اصل میں ونگ کمانڈر ہے غیر مشروط طور پررہا بھی کردیا؟اس سے دنیا میں ا ن کا قد بہت بڑھ گیا ؟ اب بتا ئیے فتح کس کی ہوئی سچ کی یا کہ جھوٹ کی؟ جبکہ یہ ہی بات میز پر بیٹھنے کی دعوت کی شکل میں عمران خان نے پہلے دن اپنے عہدے کا حلف ٹھاتے ہی دیدی تھی۔ اب ان کی اس خواہش کا احترام دنیا کے کہنے پر کرنا پڑے گا؟ کیونکہ وہ تو سرِ تسلیم خم کیئے ہووئے ہیں۔ خیر ابھی بھی کچھ نہیں بگڑاہے عمران خان انسانیت کی بقاء کے لیے سب کچھ کرنے کو تیار ہیں ۔ ان کی راہ میں ا نکی “انا یامصلحت“ حائل نہیں ہے۔ شاید وہ قرآن کی ان آیتوں سے رہبری حاصل کر رہے ہیں جن میں اللہ سبحانہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ “بھلائی ا ور برائی برابر نہیں ہو سکتے تم (سخت کلامی کا) ایسے طریقہ سے جواب دو جو بہت اچھا ہو ،ایسا کرنے سے تم دیکھوگے کہ جس شخص سے تمہاری دشمنی تھی وہ تمہارا دلی دوست بن جا ئے گا۔اور یہ صلاحیت انہیں لوگوں کو نصیب ہوتی ہے جو برداشت کرنے والے ہیں اور انہیں کو نصیب ہوتی ہے جو بڑے ظرف والے ہیں(قرآن کی سورہ نمبر 41 کی آیات نمبر 34اور 35 ) کیونکہ عمران خان عمل سے بھی ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ وہ اچھے مسلمان ہیں۔ اور انہوں نے مسلمان کی حضور (ص) کی زبانی یہ تعریف بھی یاد کرلی ہے کہ “ مسلمان وہ ہے جس کے ہاتھوں سے اس کے پڑوسی محفوظ ہوں۔ میرے خیال میں اصل سرپرائز تو ان کا پائلیٹ کو رہاکرنا ہے۔ جس کی دنیا تعریف کر رہی ہے۔ جس کے مزید دور رس نتائج انشا ء مرتب ہونگے۔
-
حالیہ پوسٹیں
آرکائیوز
- جون 2023
- مئی 2023
- اپریل 2023
- مارچ 2023
- فروری 2023
- جنوری 2023
- نومبر 2022
- اگست 2022
- جولائی 2022
- مئی 2022
- اپریل 2022
- مارچ 2022
- فروری 2022
- نومبر 2021
- اکتوبر 2021
- ستمبر 2021
- جولائی 2021
- جون 2021
- مئی 2021
- اپریل 2021
- مارچ 2021
- فروری 2021
- جنوری 2021
- دسمبر 2020
- نومبر 2020
- اکتوبر 2020
- ستمبر 2020
- اگست 2020
- جولائی 2020
- جون 2020
- مئی 2020
- اپریل 2020
- مارچ 2020
- فروری 2020
- جنوری 2020
- دسمبر 2019
- نومبر 2019
- اکتوبر 2019
- ستمبر 2019
- اگست 2019
- جولائی 2019
- مئی 2019
- اپریل 2019
- مارچ 2019
- فروری 2019
- جنوری 2019
- دسمبر 2018
- ستمبر 2018
- جولائی 2018
- جون 2018
- مئی 2018
- فروری 2018
- جنوری 2018
- دسمبر 2017
- نومبر 2017
- اکتوبر 2017
- ستمبر 2017
- اگست 2017
- جولائی 2017
- جون 2017
- مئی 2017
- اپریل 2017
- مارچ 2017
- فروری 2017
- جنوری 2017
- نومبر 2016
- اکتوبر 2016
- ستمبر 2016
- اگست 2016
- جولائی 2016
- جون 2016
- مئی 2016
- اپریل 2016
- مارچ 2016
- فروری 2016
- جنوری 2016
- دسمبر 2015
- نومبر 2015
- اکتوبر 2015
- ستمبر 2015
- اگست 2015
- جولائی 2015
- جون 2015
- مئی 2015
- اپریل 2015
- مارچ 2015
- فروری 2015
- جنوری 2015
- دسمبر 2014
- نومبر 2014
- اکتوبر 2014
- ستمبر 2014
- اگست 2014
- جولائی 2014
- جون 2014
- مئی 2014
- اپریل 2014
- مارچ 2014
- فروری 2014
- جنوری 2014
- دسمبر 2013
- نومبر 2013
- اکتوبر 2013
- ستمبر 2013
- اگست 2013
- جولائی 2013
- جون 2013
- مئی 2013
- اپریل 2013
- مارچ 2013
- فروری 2013
- جنوری 2013
- دسمبر 2012
- ستمبر 2012
- اگست 2012
- جولائی 2012
- جون 2012
- مئی 2012
- اپریل 2012
زمرے