حزب اختلاف کے لئے نوشتہ دیوار۔۔۔۔۔۔۔شمس جیلانی

میں اس دن سے یہ کہہ رہا ہوں جب کہ پاکستان میں الیکشن ہورہے تھے کہ اللہ سبحانہ تعالیٰ کوپاکستانیوں پر رحم آگیا ہے؟ پھر سب نے دیکھا کہ انہونی ہوگئی اور قیادت امران خان کو عطا فر مادی گئی جس کا سہرا نادانوں نے اپنی عقل کے مطابق نادیدہ مخلوق کے سر باندھا؟ کہا تو صحیح تھا؟ مگر اس کا ضمیر وہ جس طرف لے گئے وہ ان کی کند ذہنی کاثبوت تھا کہ قریب آتے آتے دور چلے گئے کہ پہچان  نے میں نام ونہاد مسلمان ہمیشہ طرح غلطی کر  جاتے ہیں۔ اس حکومت کے خلاف سوچنے  والوں سے میں کہہ چکا ہوں کہ کچھ کرنے سے پہلے سب کو کئی بار سوچنا چاہئے کہ اب دو مورثی پارٹیوں کے دن گنے جا چکے ہیں؟ اور جو دن بھی گزرتا جارہا ہے دونوں پارٹیوں کے اراکین میں مایوسی بڑھتی جا رہی جس کا ثبوت انہوں نے سینٹ میں تحریک عدم اعتماد ناکام بنا کر دیا ہے۔ وہ کسی کو اگر کہیں لاتا ہے تو اس کے لیے عوام کے دلوں میں محبت ڈالدیتا ہے،ایک اقلیتی حکومت کاایک سال تک چلنا بذاتِ خود اس بات کا ثبوت ہے کہ اس کے پیچھے وہی ہاتھ ہے جو کسی سے کرسی چھینتا ہے اور کسی کو کرسی پر بیٹھاتا ہے۔یہ راز ہمارے علمائے کرام کوتو سب سے پہلے جاننا چاہیئے تھا اس لیے کہ وہ علمِ دین رکھتے ہیں اور مومن کی فراست کی حضور(ص) نے تعریف فرمائی ہے؟ اگر اب تک یہ بات ان کی سمجھ میں نہیں آئی تو اس سے ثابت ہوتا ہے۔ کہیں نہ کہیں کوئی خرابی ضرور ہے کہ ان کی سمجھ میں یہ بات نہیں آرہی ہے۔ اس پہ انہیں غور کرنا چاہیئے کیونکہ یہ کوئی انہیں بتا ئے گا نہیں کہ خامی کہاں ہے؟ اس لیئے کہ یہ اللہ سبحانہ تعالیٰ اور ان کے درمیان کا معاملہ ہے۔ ہمارا مشورہ یہ ہے کہ اگر ان سے کوئی غلطی ہوگئی ہے توصدق دل سے توبہ کرلیں کہ وہ معاف کرنے والا ہے اور معاف کرنا اس کا کام ہے؟
اگر وہ توبہ کرلیں تو شاید انکی بچت ہوجا ئے اگر کچھ غلط کام کیا بھی ہو؟پھر نئے سرے سے زندگی شروع کریں۔ کیونکہ اب وہ بدلے ہوئے مسلمان ہونگے تو پھر اس کا ساتھ دیں گے جو بھلائی کے کام کر رہا ہے یعنی جنہوں نے قوم کا مال لوٹا ہے؟ ان کا ساتھ دینے کے بجا ئے ان کا ساتھ دیں گے جو ان کا احتساب کر رہے ہیں؟چونکہ ہر مومن کو حکم یہ ہے کہ شہادت (گواہی) نہ چھپائیں،اگر خود شریک ہیں تو توبہ کر کے وعدہ معاف گواہ بن جا ئیں کہ اللہ انہیں بھی انشا ء اللہ معاف کردیگا، اور دین اور دنیا دونوں سدھر جائیں گے۔جو خود ان میں شامل نہیں لیکن ان کے علم میں کوئی ایسی بات ہے کہ وہ سرکاری خزانے میں لوٹی ہوئی رقم واپس لاسکتی ہے تو حکومت کے معاون بنیں، اس لیئے کہ گواہی چھپانا اسلام میں سختی سے منع ہے؟  جاننے والے کے لیے اس کا ظاہر کرنا ثواب کا باعث ہوگا۔ اس سے پہلے قوم کے سامنے اپنے یہ معروضات  میں نے اس لیئے نہیں پیش کیں کہ ابھی تک ہر ایک پر یہ خوف طاری تھا کہ کہیں یہ پہلے کی طرح کی پھر واپس نہ آجائیں؟ تو ہماری خیر نہیں ہوگی؟ مگر اب کچھ کا انجام دیکھ کر دلوں سے ہیبت کافی حد تک  دور ہوچکی ہے۔ اور سب کو یقین کرلینا چا ہیئے کہ اللہ سبحانہ تعالیٰ ہر ایک کو ایک وقت معینہ تک تو ڈھیل دیتا ہے مگر کسی کو ہمیشہ کے لیئے  ڈھیل نہیں دیتا، جب وہ رسی کھینچ لیتا ہے تو پھر کھینچتا ہی چلاجاتا ہے۔ کیونکہ اس کا فرمان یہ ہے کہ“ وہ اپنی سنت تبدیل نہیں کرتا“
اب آخر میں چند باتیں عمران خان  صاحب کے نادان دوستوں کو بھی سمجھا نا چاہونگا کہ قدرت جب کسی کو کسی کام کے لیے چن لیتی ہے تو اسے تنہا نہیں چھوڑتی تاوقیتکہ وہ پٹری سے نہ اتر جا ئے۔ لہذالوگ عمران خان کی ہمدردی میں وہ مشورے نہ دیں جن سے عمران خان  کے پائے استقامت میں لغزش آجائے اور وہ پٹری سے اتر جائیں؟ جیسے کہ پچھلے دنو ں وہ انتشارپسندوں سے ڈر کر عروج خیر خواہی کے دباؤ کی وجہ سے انکے پاس چلے گئے  تھے،جو جانتے بھی نہیں کہ بھلا کیا ہے برا کیا ہے؟تحریکِ عدم اعتماد کا جو حشر ہوا وہ دنیا نے دیکھ لیا۔کچھ لو گ سنجرانی صاحب کو بے وجہ ان کے عہدے  سے ہٹانا چاہتے تھے۔ وہ ناکام ہو ئے۔ کیونکہ اس میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کو بہت بڑے خطرات دوچار ہونا پڑتا۔ ا لیئے کہ سینٹ کا چیر مین صدر کی عدم موجودگی میں قائم مقام صدر کے بھی فرائض انجام دیتا ہے؟  جوکہ بہت بڑا خطرہ تھا،جسے قوم نے اپنے ضمیر کی آواز پر ووٹ دیکر دور کردیا اور دوسری طرف یہ ہی کام حکومت کر نے جارہی تھی کہ مانڈوی والا کو بے گناہ ان کے عہدے سے ہٹارہی تھی، صرف حزب اختلاف کے جواب میں؟ اس کو بھی ناکا م بنا دیا گیا؟ ان تمام واقعات میں سوچنے کی ضرورت ہے مگر اولالباب کو؟ یہ نہ عام آدمی کے سوچنے کی باتیں ہیں اور نہ ان کی سمجھ میں آئیں گی؟ میں یہ سب یہ سوچ کر لکھ رہا ہوں شاید کہ اتر جا ئے کسی دل میں میری بات؟

About shamsjilani

Poet, Writer, Editor, Additional Chief Editor AalamiaIkahbar London,
This entry was posted in Articles. Bookmark the permalink.