اللہ سبحانہ تعالیٰ قر آن میں فر ماتا ہے کہ “پورے کہ پورے اسلام میں داخل ہوجا ؤ “ (جز۔۔۔ آیت نمبر 208 سورہ البقرۃ) اور حضرت علی کرم اللہ وجہہ کا قول ہے کہ “نفاق سے بچو کہ دو چہرے والا اللہ کے نزدیک جگہ نہیں پاسکتا “ جبکہ مسلمان پریشان ہیں کہ وہ کس کی مانیں اور کیا کریں اور کیانہ کریں۔ کہ مولوی صاحبان فتویٰ دیئے بیٹھے ہیں کہ ووٹ کو عزت دو؟ جبکہ اسلام کا مطالبہ ہے کہ اللہ رسول ﷺاور اس کے دین کو عزت دو؟ اور قر آن کہتا ہے کہ تمہارے لیئے تمہارے نبی ﷺ کے اسوہ حسنہ میں نمونہ ہے۔ اور نبیﷺ حضرت معاذ بن جبل ؓ کو یمن پر عامل بنا کر وہاں بھیجتے ہو ئے ان سے پوچھتے ہیں کہ تم وہاں جاکر فیصلے کیسے کروگے؟تو وہ فرما تے ہیں کہ میں پہلے قر آن میں دیکھونگا، اگر وہاں ہدایت نہ ملی تو آپ کے اسوہ حسنہ ﷺ میں (جیساکہ آپ نے ﷺ دنیا کو عمل کرکے دکھایا ہے) تلاش کرونگا اور اگر وہاں بھی کچھ نہ ملا تو پھر اپنی رائے سے فیصلہ کرونگا۔ حضور ﷺ نے یہ سن کر ان کو گلے لگا لیا اور فرمایا کہ “ پھر یہ امت کبھی گمراہ نہیں ہوگی “ اور دیکھو وہاں کے باشندوں کے ساتھ آسانیاں پیدا کرنا مشکل نہیں “ لیکن ہماری مشکل یہ ہے کہ ہم نے اسوہ حسنہ ﷺ کوتو ایک طرف رکھدیا ہے اور اکثر لوگ اس کے معنی بھی نہیں جانتے اور بے عملی کا نام اسلام رکھدیا ہے۔ نتیجہ یہ ہے کہ چاروں طرف دو ہرے چہرے والے پھرتے دکھائی دیتے ہیں۔ جن کے قول اور فعل میں بہت بڑا تضاد ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اگر وہ پورے کہ پورے اسلام میں داخل ہوجا ئیں اور اسی طرف امت کی بھی رہنما ئی کریں تو ان کے آقایان ولی نعمت ناراض ہو جا ئیں گے؟ کیونکہ ان متقیان ِ ملت میں سے ہم نے ایک مولوی صاحب کو یہ بھی فرماتے ٹی وی پر سنا کہ میں کسی سے نہیں ڈرتا ہوں اورایسے قوانین میری ٹھوکروں میں ہیں۔ جبکہ یہ جملہ تکبر سے پر ہے جس کی اسلام نے شدید مذمت فرما ئی ہے خیر انہیں جانے دیجئے کہ وہ غلبہ تکبر میں کہہ گئے ہوں۔ مگر ہم ان کے بڑے معترف ہیں کہ ہماری رائے ان کے بارے میں قطعی مختلف ہے؟ عموماً مولوی صاحبان خشک ہوتے ہیں۔ مگر ہم نے دیکھا کہ ان کے اندر حس ِ مزاح بھی ہے؟ وہ جب کشمیر کمیٹی کے چیر مین تھے اور انڈیا نے اسوقت بھی کشمیریوں پر ظلم کیا تھا تو انہوں نے ایک اینکر کے سوال کے جواب میں قہقہہ لگا کر فرمایا تھا میں کیا کروں، کیا ہندوستان پر حملہ کردوں؟ اور بیچارہ نا سمجھ بچہ شرمندہ ہوکر چپ ہوگیا تھا۔ ابھی حال میں بھی مولانا کو اچھے موڈ میں دیکھا کہ کسی اخبار نویس کہا کہ مسلم لیگ پر غداری کے الزام لگ رہے ہیں ان کے بیانیہ کی وجہ سے؟تو انہوں نے بڑی زور کا قہقہہ لگا کر فرمایا مسلم لیگ پر غداری کا الزام؟ اس وقت شاید وہ بچے ہونگے جب پاکستان بنا تھا اور اب سمجھے نہیں ہونگے کہ یہ ذکر قائد اعظم والی مسلم لیگ کا نہیں ہے جس میں وہ لوگ تھے جو مسلم لیگ پر خرچ کرتھے، وہ نہیں جو مسلم لیگ کے نام پراسمبلیوں میں زیادہ ترجا تے اور کما تے ہیں۔ان کی اطلا ع کے لیے عرض کئیے دیتا ہوں وہ “ آل انڈیا مسلم لیگ تھی پاکستان مسلم لیگ نہیں تھی؟ جس کو قائد اعظم نے انڈیا سے روانہ ہو نے سے پہلے تحلیل کردیا تھا یہ فرما کر کے۔ کہ “ پاکستان بن گیاہے آل انڈیا مسلم لیگ کا مشن پوراہوگیا اب اس کی ضرورت نہیں ہے۔؟اس کے بعد پاکستان کافی عرصے تک بغیر مسلم لیگ کے رہا۔ پھر لیاقت علی مرحوم نے پاکستان مسلم لیگ بنائی اور وہ بہت ہی ثمر آور ثابت ہوئی، اس نے بے شمار بچے دئیے ایک کے بعد دوسری بنتی چلی گئی۔ ایک وقت ایسا بھی آیاکہ ایک درجن سے کچھ کم مسلم لیگیں تھیں ان میں سے ایک یہ بھی تھی جسکا شجرہ مجھے معلوم نہیں۔ اس لئیے کہ میں کنیڈا چلا آیا تھالیکن میرا قیاس ہے کہ یہ شاید محمد خان جونیجو مرحوم والی مسلم لیگ کا تسلسل یا شاخ ہے۔ لہذا اس کو مقدس گا ئے کا درجہ نہیں دیا جاسکتا؟ میں نے خود نہیں دیکھا مگر مجھے کسی نے بتایاکہ مولانا میں اب وہ پہلے جیسی خوش مزاجی بھی باقی نہیں رہی ہے۔ اب وہ بات بات پر ناراض ہوجا تے ہیں، حال میں کسی نے ان کو محترمہ مریم نواز صاحبہ کے برابر بیٹھے دیکھ کر پوچھا لیاکہ آپ تو پہلے کہتے تھے کہ عورت کی قیادت اسلام میں جا ئز نہیں ہے یہ کیا؟ مولانا بہت ناراض ہوئے اور فرما یا کہ یہ عوام کا حق ہے وہ جس کے حق میں فیصلہ کرے اور ہمیں ماننا ہے۔ شاید وہ غصے میں یہ بھی بھول گئے کہ پی ۔ ڈی ایم کے چیر مین وہ ہیں اور وہ بیچاری تو اپنے والدکی نما ئندگی کر رہی ہیں لہذا وہ خود قائد نہیں ہیں۔غصے میں اکثر آدمی ہوش و حواس کھوبیٹھتا ہے اس لئیے اسلام میں غصہ پی جانے کا حکم ہے۔ اور جبکہ آدمی اقتدار میں نہ ہو تو وہ ویسے بھی چڑ چڑا ہو جاتا ہے۔ سچ تو یہ ہے کہ آج کے مسلمانوں کا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ وہ سچ نہیں بولتے لہذا برکت اٹھ گئی ہے جبکہ میرے سامنے اپنے آقا ﷺ کا یہ فرمان ہے جس کا لب لباب یہ کہ “ مسلمان اورکچھ بھی ہوسکتا مگر جھوٹا نہیں ہوسکتا “ جبکہ آجکل مسلم اکثریت کا اوڑھنا اوربچھونا جھوٹ ہے۔ للہ مولانا مجھے اس ملک کاپتا بتادیں جہاں ایسے مسلمان ہوں جو صادق اور امین بھی ہوں جیسے کہ حضورﷺ انہیں دیکھنا چاہتے ہیں۔ہاں ایک مشورہ اور دیتا چلوں کے البقرہ کی آیت نمبر 4سے 8تک جوکہ نفاق، فتنہ اور انتشار پھیلانے کے بارے میں ہیں۔وہ مولانا نے توپڑھی ہی ہونگی؟ البتہ عوام ترجمہ کے ساتھ ضرور پڑھ لیں؟ شاید کسی کا بھلا ہوجا ئے۔ اور انہیں جواب مل جا ئے کہ وہ کیا کریں اور کیا نہ کریں؟ اور اس میں سے نفاق والی آیتیں پڑھ کر دو آتیں جوکہ درمیان میں ہیں انہیں پڑھ کر اپنے آپ کو بچا لیں اور بخشش اور صرف رحمت والی آیتوں سے فا ئدہ اٹھا کر ان مشکل حالات میں پاکستان کو بھی بچا لیں تو بہتر ہے،ورنہ اس کووہ تو بچا ہی لے گا جو سب کا مالک ہے اور وہ اب تک پاکستان کو بچا تا آیا ہے۔ جیسے کہ اس نے کرونا سے ابھی بچا یا؟ لیکن حکمرانوں نے اسے بھی اپنے نام لکھ لیا۔ اور یہ کریڈٹ بھی خو دہی لے لیا؟ اللہ سبحانہ تعالی پاکستان کو محفوظ رکھے۔(آمین)
-
حالیہ پوسٹیں
آرکائیوز
- جون 2023
- مئی 2023
- اپریل 2023
- مارچ 2023
- فروری 2023
- جنوری 2023
- نومبر 2022
- اگست 2022
- جولائی 2022
- مئی 2022
- اپریل 2022
- مارچ 2022
- فروری 2022
- نومبر 2021
- اکتوبر 2021
- ستمبر 2021
- جولائی 2021
- جون 2021
- مئی 2021
- اپریل 2021
- مارچ 2021
- فروری 2021
- جنوری 2021
- دسمبر 2020
- نومبر 2020
- اکتوبر 2020
- ستمبر 2020
- اگست 2020
- جولائی 2020
- جون 2020
- مئی 2020
- اپریل 2020
- مارچ 2020
- فروری 2020
- جنوری 2020
- دسمبر 2019
- نومبر 2019
- اکتوبر 2019
- ستمبر 2019
- اگست 2019
- جولائی 2019
- مئی 2019
- اپریل 2019
- مارچ 2019
- فروری 2019
- جنوری 2019
- دسمبر 2018
- ستمبر 2018
- جولائی 2018
- جون 2018
- مئی 2018
- فروری 2018
- جنوری 2018
- دسمبر 2017
- نومبر 2017
- اکتوبر 2017
- ستمبر 2017
- اگست 2017
- جولائی 2017
- جون 2017
- مئی 2017
- اپریل 2017
- مارچ 2017
- فروری 2017
- جنوری 2017
- نومبر 2016
- اکتوبر 2016
- ستمبر 2016
- اگست 2016
- جولائی 2016
- جون 2016
- مئی 2016
- اپریل 2016
- مارچ 2016
- فروری 2016
- جنوری 2016
- دسمبر 2015
- نومبر 2015
- اکتوبر 2015
- ستمبر 2015
- اگست 2015
- جولائی 2015
- جون 2015
- مئی 2015
- اپریل 2015
- مارچ 2015
- فروری 2015
- جنوری 2015
- دسمبر 2014
- نومبر 2014
- اکتوبر 2014
- ستمبر 2014
- اگست 2014
- جولائی 2014
- جون 2014
- مئی 2014
- اپریل 2014
- مارچ 2014
- فروری 2014
- جنوری 2014
- دسمبر 2013
- نومبر 2013
- اکتوبر 2013
- ستمبر 2013
- اگست 2013
- جولائی 2013
- جون 2013
- مئی 2013
- اپریل 2013
- مارچ 2013
- فروری 2013
- جنوری 2013
- دسمبر 2012
- ستمبر 2012
- اگست 2012
- جولائی 2012
- جون 2012
- مئی 2012
- اپریل 2012
زمرے