656
مومنو! کے لیئے نئے سال کا پیغام۔۔۔ شمس جیلانی
شمس جو لیکر آیا ہے یہاں قسمت بھی اچھی بہت
دین کے کاموں میں کرتا ہےاخلاص سے محنت بہت
بس یہ کام ہی پہچان بن جاتا ہے اس کے واسطے!
اللہ تعالیٰ بڑھا دیتا ہے یہاں اور وہاں عظمت بہت
657
اتشار پسندوں کو خدا سمجھے۔۔۔ شمس جیلانی
شمس یہاں پہ رہ کے وہاں کے جوکام کرتے ہیں
یعنی یہاں جو ذکرِ خدا صبح و شام کر تے ہیں
جو پھیلارہے ہیں کفروانتشا ان کوخدا سمجھے
ہم اپنا کام کرتے ہیں تو وہ اپنا کام کرتے ہیں
658
منازل ِصراط مستقیم ؟۔۔۔ شمس جیلانی
میں تمہیں بتاؤں کیا جووہ صاحب ِ کمال کرتا ہے
وہ کر کے گوشمالی پہلے اسے خوشخصال کرتا ہے
پھر اسے دے کے ولایت وہ کس طرح نہال کرتا ہے
جب قول و فعل سے اسے ثابت وہ بےمثال کرتا ہے
659
بخالت ایمان کی ضد ہے۔۔۔۔ شمس جیلانی
ایک شخص اللہ اللہ ہرگھڑی بے حدوحساب کرتا ہے
مگر جواب میں حاصل فقط عتابوں پر عتاب کرتا ہے
وجہ جو دل سے پوچھی تو اس نے فوری جواب پایا یہ
بخالت ترک کر کھول مٹھی دولت جمع کیوں کرتا ہے
نوٹ۔حدیثﷺ ہے کہ مومن بخیل نہیں ہوسکتا
660
محافل باعث رحمت۔۔۔ شمس جیلانی
حمد ہوتی ہے نعت ہوتی ہے
سامنے کل کا ئنات ہوتی ہے
ہوش رہتا نہیں کسی کوتب
سامنے رب کی ذات ہوتی ہے
661
حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا۔۔۔ شمس جیلانی
دل کی بڑی امیر تھیں حضرتِ فاطمہ
منگتوں کی دستگیر تھیں حضرت ِ فاطمہ
اپنی ردا دیں بیچ اگر گھر میں کچھ نہ ہو
سخیوں میں بینظیر تھیں حضرت فاطمہ
662
جنتی کوفرشتے سلام سے خوش آمدید کہیں گے۔۔۔ شمس جیلانی
مومن وہ نہیں ہے جس نے موقعہ پاکر ملک لوٹا اور ما ل و زر پایا
ہےمومن وہ جس نے اپنے نفس امارہ کومارا اور رتی بھر نہیں کھایا
چلا اسوہ حسنہ ﷺ پر لیکر اپنی مٹھی میں جلتا ہوا جو کہ انگارہ
جب بنا جنت مکانی فرشتوں کا جھرمٹ تھا جدھر دیکھا نظر آیا
663
میرے لیئے وہی فیصلہ کر جو اچھاہو۔۔۔۔ شمس جیلانی
رب تیرے محبوبﷺکی ہر ایک ادا پر میں فدا ہوں
نعرہ میرا اللہ اکبر ہے اور میں بندہ بھی تیرا ہوں
جو کچھ میرے واسطے اچھا ہو وہی بنا میرا مقدر
یہ بات توہی جانے ہے کہ میں اچھا ہوں یا برا ہوں
664
لیڈران کرام۔۔۔۔۔ شمس جیلانی
ڈالروں کی ان پر بھی ہوتی ہیں بر ساتیں بہت
کام کم کرتے ہیں یہ کرتے ہیں پر باتیں بہت
دائمی شاطروں میں پھر بھی ان کا رہتا نام ہے
کھا تے رہتےپیدلوں سے ہیں جو کہ ماتیں بہت
665
با عث رد فسق فجور؟۔۔۔۔۔۔ شمس جیلانی
دور فسق فجور ہو تا ہےظاہر چہرے پر نور ہوتا ہے
صرف لا اللہ کہنے سےدل میں پیدا سرور ہوتا ہے
کلمہ قریب کر تا ہے جو کہ اللہ سے دور ہوتا ہے
راہ حق کی طرف بلا ئے جو جگ میں مشہور ہوتاہے
666
بشر نے آکریہاں۔۔۔۔شمس جیلا نی
بشر نے آکر کے یہاں پر اپنی اوقات پہچانی نہں
کیوں سمجھ بیٹھے ہے یہ میرا کوئی ثانی نہیں
راہ ِ حق پر گر جو چلتا ، ہوتا فرشتوں سے عظیم
نا فر مان کیوں آکر بن گیا اللہ کی مانی نہیں
667
پہچانِ مومن ؟۔۔۔۔ شمس جیلانی
شمس بندہ دینِ اللہ کو جو اختیار کرتا ہے
ہر نبی ؑ پیار کرتا ہے ہر فرشتہ ؑپیار کرتا ہے
بار اوروں کے ہے وہ بے جھجک ا ٹھالیتا
نہیں خدا کے بندوں کو وہ زیر ِ بار کرتا ہے
668
گر جسم میں ہے روح باقی۔۔۔۔ شمس جیلانی
شمس ہے جسم میں روح باقی باہر طور ہے جینا
ضعیفی کی دوا کچھ نہیں فرما گئے سرکارِﷺمدینہ
مومن کی ہے پہچان یہ ہرگھڑی اللہ سےڈرے ہے
دوزخ کی وعید سن کر کے ہے اسے آجا ئے پسینہ
669
پہچان ِ نفس ِ مطمئنہ۔۔۔ شمس جیلانی
رب ! مجھے تجھ سے کو ئی بھی پیارا نہیں ہے
نہیں ہے ہماراوہ کچھ جو بندہ تمہارا نہیں ہے
“ نفسِ مطمئنہ“ کی اے شمس پہچان ہے یہ
دکھے غیر میں اس کو کوئی سہارا نہیں ہے
670
فلسفہ حکمت ِ تضاد کیا ہے۔۔۔ شمس جیلانی
اُ گائےگلشن میں کانٹے اور پھول
جنگل میں کیوں ہیں اگائے ببول
منع کیوں ہے مومن کو بحثِ فضول
یہ جانے ہے اللہ یا اس کا رسولﷺ
671
دعا رب العزت کے دربار میں۔۔۔۔ شمس جیلانی
رحم فرما اے مرے خالق اور مالک اے مرے پروردگار
تو جوکہ اپنے بندوں سے کرتا ہے ماںسے بھی زیادہ پیار
گر جو چاہے ایک پل میں دور کردےان سب کا خمار
تاکہ لوٹ آئے پھر سے تیری دنیا کےگلشن میں بہار
بڑھ گیا دنیا میں ہے اب تو بہت ہی خلفشاروانتشار(آمین)