672
دھوم ہی دھوم ہے۔۔۔۔۔۔۔ شمس جیلانی
آج کا مومن جو ہے وہ علم سے محروم ہے
اصل میں ظالم ہے وہ کہتا ہےمظلوم ہے
اس نے ڈگر وہ چھوڑ دی جو تھی اساس
معاملت میں ہے صفردھوم ہی دھوم ہے
673
آج کا مسلمان؟۔۔۔۔ شمس
اے شمس !آج کا مومن جو ہے وہ اس لیئے مطعون ہے
بات اللہ کی ہے مانے نہیں اورخودکوسمجھے افلا طون ہے
حکم رب کا جو کوئی مانے وہ اسے کہتا ہے کہ مجنون ہے
وقتِ قیاقمت آگیا شایدقریب، مرحلہ آنے کو” کن فیکون ہے”
674
سوتی امت کو جگاتے رہئے۔۔۔ شمس جیلانی
شمس سوتی امت کو ہر روز جگاتے رہئے
اسوہ حسنہﷺ کے آئینہ میں راہ دکھاتے ریئے
جتنا ممکن ہو شیاطیں سے بچاتے رہیے
اوصاف تو حید پرستوں کے بتاتے رہیئے
675
مزید عذابوں کے تیار رہو ۔۔۔۔ شمس جیلانی
انسان غلط بول رہا ہے فضا ؤ ں میں زہر گھول رہا ہے
اپنی طرف دیکھے ہے نہیں اوروں کی گرہ کھول رہا ہے
آجا ئے نہ وقت سے پہلے کہیں دیکھو کوئی قیامت ِ صغرا
شمس خائف ہوں اللہ کی دہشت سے دل میرا ہول رہا ہے
676
آخری آرزو۔۔۔۔۔ شمس جیلانی
کیا بناؤں مرے پرور دگارا کس قدر پیارا ہے تو
میری نمازوںمیں بڑھادےتو خشوع اورخضوع
ہے خواہش یہ بھی ترادیدار بھی جنت میں ہو
اے خدا توپوری کرنا یہ بھی میری آخری آرزو
677
ہر بندہ پر شکر لازم ہے۔۔۔شمس جیلانی
وہ بندہ ناشکرہ ہے جو مانے نہیں ہے تیری بات
خالق ہے تو مالک ہے تو اعلیٰ ہے تیری ذات
سب کو تو ہےفنا فقط تجھ ہی کو ہے بس ثبات
کیوں نہ میں تیری حمد کروں لکھوں نبی ﷺ کی نعت
678
اچھی خبر۔۔۔۔۔ شمس جیلانی
ابھی کچھ اور جینا ہےخبر دی ہے کل اطبا ءنے
ہم سوچیں اورہیں اور لکھا ہے کچھ اور اللہ نے
یہ دعائیں کام کرتی ہیں اگرنکلیں کسی دل سے
اعضا ءِرئیسہ کودیدی تقویت کلمہ سبحان اللہ نے
679
بندہ تو ترا ہوں۔۔۔۔ شمس جیلانی
مارے یا جلا ئے تو راضی بہ رضا ہوں
سرخم ہےتیرے آگے کرتاحمدوثنا ہوں
یہ تو ہی بتا انکو کس مٹی سےبنا ہوں
میں اچھا یا برا ہوں بندہ تو تیرا ہوں
680
صلاۃِ مبرور۔۔۔۔۔۔۔ شمس جیلانی
شمس آئی کمی تھوڑی سی گر ذہنی سرور میں
جاتا ہوں سرجھکانےمیں اپنے رب کے حضورمیں
حضرت موسیٰ ملنے جاتے تھےاللہ سے طور میں
لیکن مومن ملے ہے پانچ وقت صلاۃ ِمبرور میں
681
مومنین کے کچھ خواص۔۔۔۔۔۔۔۔ شمس جیلانی
ہے انکے لیئے وہ دن بڑاجو اللہ سبحانہ تعالیٰ کی خشیت سے ڈرتے ہیں
وہی ہیں اصل میں مومن جنہیں حکم ہوتا ہے وہ فوراً کر گزرتے ہیں
دیں پر جان دیتے ہیں وہ اللہ اور رسول اللہ ﷺ پر شب و روز مرتے ہیں
ا نکے لیئے ہے کچھ نہیں جو دربارِاعلیٰ کو بھی اپنا گھر سمجھتے ہیں
682
کچھ ملکوں میں انصاف عنقیٰ ہے۔۔۔۔۔ شمس جیلانی
پیش کی ہم نے بھی اس ضمن میں ایک عرضی ہے
معاف کردیں یا سزا دیں حضور آپ کی مر ضی ہے
وہاں پالا ہوا ہر ایک نے رفو گری کے لیئےایک درزی ہے
گواہ جھوٹے مقدمہ جھوٹا اور جا ئے واردات فرضی ہے
683
وہ خوش قسمت۔۔۔۔۔ شمس جیلانی
وہ خوش قسمت جسے اللہ عطاکردے قناعت ہے
فرشتے ناز کر تے ہیں یہ کچھ ایسی ہی سعادت ہے
اےشمس ایسوں کو ہم نے کبھی شاکی نہیں دیکھا
جو مل جا ئے انہیں شکرکرنے کی جو عادت ہے
684
فضول بحث منع ہے۔۔۔۔ شمس جیلانی
مدت ہوئی فرمان جاری ہوچکا دربارِ رسولﷺ سے
مومن جو ہیں کریں اجتناب ہر بحث ِ فضول سے
و ہ ایسی کہیں نہ بات جو کسی کو بھی بری لگے
چاہیں عالم سے بحث ہو یا کسی جاہل جہول سے
685
کونوا مع الصادقین۔۔۔۔ شمس جیلانی
میں حمد اس کی کیوں نہ کروں جس نے لکھنا سکھائی بات سچی ہے
نبیﷺ سچے ہیں فرشتے سچے ہیں اور صادقوں کی جماعت سچی ہے
شمس انہیں مبارک ہو بہت سے لوگ جو اپنے لیئے ہی جیتے ہیں
تم بات ایسی لکھو کہ روز ِ جزاء کہیں فرشتے ہر ایک بات سچی ہے