قارئین! ہر سال کی طرح اس سال بھی مجھے وہی مشکل پیش آ رہی ہے کہ میں کس کو مبارک باد دوں؟ آپ سوال کریں گے کہ یہ کیابڑی بات ہے آپ سب کو عیدمبارک کہدیں اس لیئے کہ یہ وہ دن ہے جس دن اللہ سبحانہ تعالیٰ فرشتوں سے پوچھتا ہے کہ جس مزدور نے پوری محنت سے مزدوری کی ہو اس کا اجر کیا ہے؟ تو وہ جواب دیں گے کہ اس کی مزدوری فو را ً ادا کردی جا ئے؟ اور اللہ سبحانہ تعالیٰ فرما ئے گا کہ میں نے ان کو بخش دیا؟یہ ایک حدیث کا لب ِ لباب ہے جو کہ میں نے آپکے سامنے پیش کیاہے؟ دوسری حدیث یہ بھی ہے کہ حضورﷺکا ارشاد مبا رک ہے کہ جس نے ایمان اور احتساب کے ساتھ روزے رکھے اس کے گزشتہ تمام گناہ معاف کر دیئے جا ئیں گے۔ مگر ایک دوسری حدیث میں فرماﷺ رہے ہیں کہ روزوں کے با وجود بھی روزہ دار جھوٹ بولنا، گندی زبان استعمال کرنا اور بری حرکتیں نہیں چھوڑے تو اللہ کو اسے بھوکا مارنے کوئی ضرورت نہیں ہے۔ پھر ایک حدیث میں یہ بھی فرمایا ہے کہ میں جنت کی یقین دہانی ان کو کراسکتا ہوں جو پورا اسلام اپنا ئیں ان کو نہیں جو کچھ لیں اور کچھ چھوڑدیں۔ یہ تھی عوام کی بات اب خواص کے بارے میں سنئے یہ ہے کہ ً“ ظالم حکمراں جہنم میں جا ئیگا اور منصف حکمراں اللہ تعالی کے عرش کے سایہ میں ہوگا “قرآن کی سورہ بقر شروع یہیں سے ہو تی کہ اس کتاب میں شک اور شبہ کی گنجا ئش نہیں یہ ہدا یت ہے متقی لوگوں کے لیئے جو ایمان لا ئے غیب پر اور پر جو نماز پڑھتے ہیں اور زکاۃ دیتے ہیں چونکہ بعض مفسریں کے مطابق قرآن میں جو کچھ آیا ہے وہ غیب ہے اور ان سب پر ایمان لانا لازمی ہے؟جس میں جنت کے ساتھ دوزخ بھی شامل ہے؟ اور یہ بھی اسی قرآن میں ہے متقی اور منافق برابر نہیں ہوسکتے اور منافق کی پہچان یہ ہے جو حضورﷺ نے بتائی جو کہتا ہے کر تا نہیں۔ بولتا ہے تو جھوٹ بولتا ہے، وعدہ کرتا ہے تو پورا نہیں کرتا،امانت رکھو تو خیانت کرتا۔ لہذا آجکل ایسا آدمی نایاب ہے مجھے تو ڈھونڈے نہیں ملتا جس کو میں عید کی مبارک کہوں؟ کیونکہ میرا یہ ایمان ہے کہ قرآن میں جو کچھ لکھا ہے وہ سچ ہے اورجو نبیﷺ نے فرمایا ہے وہ سچ ہے کہ نبوتﷺ سے پہلے ہی سے وہ تو صادق اور امین تھے یہ کافر بھی مانتے تھے۔ چونکہ امت نے ان کی بات ماننا چھوڑدی اسی وجہ سے امت عذاب میں مبتلا ہے اور میں پچیس تیس سال سے لکھ رہا ہوں کہ قوم عذاب میں مبتلا ہے؟ اس کی ایک طویل حدیث میں علا مات بتا ئی ہیں وہ اس وقت ہم میں سب موجود ہیں۔ جس میں عوام کے لیئے تو بہت سی نشانیاں ہے۔ مگر خواص کے لیئے یہ بھی ہے کہ وہ بیت المال کو اپنا مال سمجھیں گے؟ عذاب کے سلسلہ میں سورہ انعام کی آیت نمبر 65 نازل ہوئی جسمیں ذکر تھا کہ ً میں اوپر سے، عذاب نازل کرنے میں اور پیروں کے نیچے سے عذاب نازل کرنے پر قادر ہوں اور اس بھی کہ تم کو ٹکڑیاں کر کے ایک دوسرے سے بھڑا دوں. تو حضورﷺ بہت پریشان ہوئے اور مسجد نبویﷺ سے نکل کر جنگل کی طرف تشریف لے چلے، کچھ صحابہ کرامؓ بھی ان کے پیچھے گئے دیکھا کہ حضورﷺ سجدے میں ہیں انہوں نے طویل سجدہ کیا جب سر اٹھایا تو صحابہ کرام ؓ نے پوچھا ایسا تو آپﷺ نے پہلے کبھی نہیں کیا آج کیا معاملہ ہے جو آپ اتنے پریشان ہیں؟ جس پر حضور ﷺ نے فرمایا کہ یہ آیت نازل ہو ئی ہے۔ میری دعا پر اللہ نے دو باتیں تو مان لیں کہ اس امت کو حضرت نوح ؑ کی امت کی طرح نیچے سے عذاب نہیں آئیگا نہ اوپر سے آئیگا۔ مگر تیسری بات نہیں مانی اور فرمایا کہ میں تکڑیوں میں بانٹ کر لڑانے پر قادر ہوں اور وہ اس امت کا مقدر بن چکا ہے۔پھر حضور ﷺ نے صحابہ کرامؓ سے وعدہ لیا کہ تم میرے بعد آپس لڑوگے تو نہیں، ایک دفعہ اگر دفعہ میان سے تلواریں نکل آئیں تو پھر واپس میان میں قیامت تک نہیں جا ئیگی؟ سبؓ نے کہا حضور ﷺ یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ قر آن ہم میں موجود ہے، سنت ہم میں موجود ہے اور ہم آپس میں لڑیں؟تو حضور ﷺ فرمایا کہ قر آن تمہارے حلق سے نیچے نہیں اترے گا۔ پھر کیا ہوا وہ تمہیں معلوم ہی ہے۔ اب آپ پوچھیں گے کہ اس کا حل کیا توجواب وہی ہے جو میں ہمیشہ سے دیتا آرہا ہوں کہ اجتماعی تو بہ؟ جو کہ پہلی دفعہ اب کہیں جاکر امیر جماعت اسلامی جناب سراج الحق نے ہمت پکڑی اور کہی؟۔ میں تو سمجھا تھا کہ انہوں نے کہنے کی جراء ت کی ہے تو اب وہ با قاعدہ اس سلسلہ میں تحریک بھی چلا ئیں گے؟ مگر ہر امید پوری تو نہیں ہوتی ہے؟ انہوں نے کہا تو سہی گو دیر سے کہا باقی علما ٗ تو ابھی خاموش ہیں۔ بلکہ ان میں سے بہت سے ظالموں کے ساتھی ہیں؟ یہ اردو کا ظالم نہیں ہے عربی میں ہر وہ شخص ظالم ہے جو کسی کے حقوق ادا نہ کرے؟ چاہیں وہ اللہ کے ہوں چاہیں وہ بندوں کے ہوں۔اب آپ ہی بتا ئیں کہ ایسی صورت میں اللہ سبحانہ تعالیٰ کے اس سوالو ں کے جواب جو میں نے شروع میں لکھا ہے فرشتے اللہ سبحانہ تعالیٰ کو یہ مشورہ دے سکتے ہیں کہ سب ٹھیک ہے؟جیسے دنیا میں ہر حکومت کے کارندے اپنی رپورٹوں میں کہتے رہتے ہیں سب ٹھیک ہے؟ جبکہ فرشتوں سے تو غلطی کا امکان ہی نہیں ہے۔ دوسرے اللہ عالم غیب ہے؟ اسے سب کچھ معلوم ہے کہ جنہوں نے روزے رکھے انہوں نے برا ئیاں نہیں چھوڑی ہیں۔ جھوٹ بولتے ہیں۔ رمضان بھر ایک دوسرے پر تہمتیں لگاتے رہے ہیں، دودھ میں پانی ملاتے رہیں۔ ذخیرہ اندوزی چور بازاری کر تے رہے ہیں پڑوسی گرانی وجہ سے بھوکوں مرتے رہے اور نہ جانے کب تک مرتے رہیں مگروہ کھاتے پیتے رہے ہیں؟ جبکہ ایسے تمام لوگوں ں کے بارے میں حضور ﷺ نے فرمایا کہً یہ ہم میں سے نہیں ہیں ً جبکہ اللہ سبحانہ تعالیٰ نے روزہ رکھنے کا مقصد یہ ارشاد فرما یا ہے کہ مسلمان متقی بن جا ئیں۔اب آپ سے ہی پوچھتا ہوں کہ گناہ چھوڑے بغیر روزہ رکھنے سے تقویٰ حاصل ہوسکتا؟ ہر ایماندار کا جواب یہ ہی ہوگا کہ نہیں؟ اس کا مطلب یہ ہے کہ اکثریت امتحان میں پاس نہیں ہوسکی پھر بھی یہ مبارکباد کی مستحق ہے، اگر ہے تو دلیل کیاہے؟
-
حالیہ پوسٹیں
آرکائیوز
- جون 2023
- مئی 2023
- اپریل 2023
- مارچ 2023
- فروری 2023
- جنوری 2023
- نومبر 2022
- اگست 2022
- جولائی 2022
- مئی 2022
- اپریل 2022
- مارچ 2022
- فروری 2022
- نومبر 2021
- اکتوبر 2021
- ستمبر 2021
- جولائی 2021
- جون 2021
- مئی 2021
- اپریل 2021
- مارچ 2021
- فروری 2021
- جنوری 2021
- دسمبر 2020
- نومبر 2020
- اکتوبر 2020
- ستمبر 2020
- اگست 2020
- جولائی 2020
- جون 2020
- مئی 2020
- اپریل 2020
- مارچ 2020
- فروری 2020
- جنوری 2020
- دسمبر 2019
- نومبر 2019
- اکتوبر 2019
- ستمبر 2019
- اگست 2019
- جولائی 2019
- مئی 2019
- اپریل 2019
- مارچ 2019
- فروری 2019
- جنوری 2019
- دسمبر 2018
- ستمبر 2018
- جولائی 2018
- جون 2018
- مئی 2018
- فروری 2018
- جنوری 2018
- دسمبر 2017
- نومبر 2017
- اکتوبر 2017
- ستمبر 2017
- اگست 2017
- جولائی 2017
- جون 2017
- مئی 2017
- اپریل 2017
- مارچ 2017
- فروری 2017
- جنوری 2017
- نومبر 2016
- اکتوبر 2016
- ستمبر 2016
- اگست 2016
- جولائی 2016
- جون 2016
- مئی 2016
- اپریل 2016
- مارچ 2016
- فروری 2016
- جنوری 2016
- دسمبر 2015
- نومبر 2015
- اکتوبر 2015
- ستمبر 2015
- اگست 2015
- جولائی 2015
- جون 2015
- مئی 2015
- اپریل 2015
- مارچ 2015
- فروری 2015
- جنوری 2015
- دسمبر 2014
- نومبر 2014
- اکتوبر 2014
- ستمبر 2014
- اگست 2014
- جولائی 2014
- جون 2014
- مئی 2014
- اپریل 2014
- مارچ 2014
- فروری 2014
- جنوری 2014
- دسمبر 2013
- نومبر 2013
- اکتوبر 2013
- ستمبر 2013
- اگست 2013
- جولائی 2013
- جون 2013
- مئی 2013
- اپریل 2013
- مارچ 2013
- فروری 2013
- جنوری 2013
- دسمبر 2012
- ستمبر 2012
- اگست 2012
- جولائی 2012
- جون 2012
- مئی 2012
- اپریل 2012
زمرے